امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکا نے نیٹو اتحادی ملک البانیہ میں ایران کے مبینہ سائبر حملے کے خلاف ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق البانیہ میں سائبر حملے کے خلاف ایران کی وزارت سلامتی و خفیہ معلومات اور اس کے وزیر اسماعیل خطیب پر پابندیاں لگائی ہیں۔امریکی پابندیاں بلیک لسٹ میں شامل افراد یا تنظیم کے امریکی خطے میں اثاثوں کو منجمد کرسکتی ہیں جبکہ امریکی شہری یا تنظیم کو ان افراد کے ساتھ کاروبار کرنے سے بھی روکتی ہیں۔

واضح رہے کہ البانیہ میں 15 جولائی کو حکومتی ویب سائٹس پر سائبر حملہ ہوا تھا، تحقیقات میں سائبر حملے میں ایرانی سائبر گروپوں کو ذمہ دار قرار دیا گیا جس کے بعد البانیہ نے ایران سے سفارتی تعلقات بھی منقطع کر دیے ہیں۔امریکا کی نئی پابندیوں سے متعلق ایران کی جانب سے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close