جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کر دی

لندن (پی این آئی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے انتقال پر ان کے ساتھ بنائی گئی پرانی یادرگار تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصاویر میں جمائما کو سابق شوہر عمران خان کے ہمراہ ملکہ الزبتھ کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر میں جمائما نے سر پر دوپٹہ اوڑھا ہوا ہے اور عمران خان نے روایتی لباس کے ساتھ سیاہ ویسٹ کوٹ پہنی ہوئی ہے۔ ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں جمائما گولڈ اسمتھ کا ملکہ کی موت پر شاہی خاندان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ملکہ نایاب خصوصیات کی حامل تھیں،

انہوں نے اپنے فرائض کو شائستگی، نظم و ضبط، وقار، عزم اور مستقل مزاجی کے ساتھ نبھایا۔ اپنی پوسٹ میں جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک دنوں میں برطانیہ سے باہر رہنا بہت عجیب لگ رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close