ملکہ الزبتھ دوم کتنی دہائیاں برطانیہ کی حکمران رہیں اور اب نیا حکمران کون ہو گا؟ تفصیلات آگئیں

لندن (پی این آئی) برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم 70 برس (1952-2022) کی حکمرانی کے بعد انتقال کر گئی ہیں، جس وقت ملکہ کی موت ہوئی، تخت فوراً اور بغیر کسی تقریب کے ان کے وارث، چارلس، سابق پرنس آف ویلز کے پاس چلا گیا، لیکن کئی عملی اور روایتی اقدامات ایسے ہیں جن سے چارلس کو بادشاہ بننے کے لیے گزرنا ہوگا۔

 

سب سے پہلے چارلس نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے حکمرانی کیلئے چارلس سوئم کا نام رکھنا ہے یا اپنا نام تبدیل کریں گے، مثال کے طور پر، ان کے دادا جارج ششم کا پہلا نام البرٹ تھا، لیکن انہوں نے اپنے درمیانی ناموں میں سے ایک کا استعمال کرتے ہوئے حکومت کی۔ چارلس اپنے چار ناموں “چارلس فلپ آرتھر جارج” میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔وہ اکیلے نہیں ہیں جنہیں نام اور عہدے کی تبدیلی کا سامنا کرنا ہے۔چارلس کے بادشاہ بننے کے بعد اگرچہ ان کے بڑے صاحبزادے شہزادہ ولیم ولی عہد بن گئے ہیں لیکن وہ خود بخود اپنے والد کی جگہ پرنس آف ویلز نہیں بنیں گے تاہم وہ فوری طور پر اپنے والد کے دوسرے لقب، ڈیوک آف کارن ویل کے وارث بن گئے ہیں ۔ ان کی اہلیہ کیتھرین کو ڈچز آف کارن ویل کے نام سے جانا جائے گا۔ اس کے علاوہ چارلس کی اہلیہ کیلئے “کوئین کونسورٹ” کی اصطلاح استعمال ہوگی، یہ وہ اصطلاح ہے جو بادشاہ کی شریک حیات کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں