پورا برطانیہ سوگ میں ڈوب گیا، ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم انتقال کر گئیں

لندن (پی این آئی) برطانیہ پر سات دہائیوں تک حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم انتقال کر گئیں۔ وہ برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ تھیں، ان کا انتقال 96 برس کی عمر میں بالمورل میں ہوا۔ وہ اپنی سکاٹش رہائش گاہ پر موجود تھیں جہاں طبیعت خراب ہونے پر شاہی خاندان کے افراد پہلے ہی جمع ہوچکے تھے۔ ان کے انتقال پر برطانیہ میں 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

الزبتھ دوئم نے اپنے والد کے انتقال کے بعد 1952 میں تخت نشین ہوئی تھیں، ان کے انتقال کے بعد ان کے بڑے بیٹے چارلس سابق پرنس آف ویلز برطانیہ اور 14 کامن ویلتھ ریاستوں کے بادشاہ بن گئے ہیں۔ایک بیان میں بکنگھم پیلس نے کہا “ملکہ آج سہ پہر بالمورل میں پرامن طور پر انتقال کر گئیں، بادشاہ چارلس اور نئی ملکہ کمیلا آج بالمورل میں ہی رہیں گے اور کل لندن واپس لوٹیں گے۔”الزبتھ دوئم کے دور میں برطانیہ میں 15 وزرائے اعظم آئے، سب سے پہلے ونسٹن چرچل تھے جو 1874 میں پیدا ہوئے تھے جب کہ سب سے آخری وزیر اعظم حال ہی میں مقرر ہونے والی لز ٹرس ہیں جو ونسٹن چرچل کے 101 سال بعد 1975 میں پیدا ہوئیں۔وہ تمام وزرائے اعظم کے ساتھ مستقل رابطے میں رہتیں اور ہر ہفتے ان کے ساتھ میٹنگ کیا کرتی تھیں۔ ان کی پیدائش 21 اپریل 1926 کو لندن میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close