اربیل (آئی این پی) عراق میں کردستان کے شہر اربیل میں کثیر منزلہ عمارت سے کود کر خاتون ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی۔ عرب میڈیا کے مطابق اربیل میں قریہ لبنانیہ مرکز کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ مرو القیسی اپنی سگی بہن کے ہمراہ اربیل کی کثیر منزلہ عمارت کے ایک فلیٹ میں سکونت پذیر تھیں اور کسی کے ساتھ ان کا جھگڑا نہیں تھا۔ اربیل پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مروہ موقع پر ہلاک ہوگئیں،
اس سے قبل بھی وہ کئی بار خودکشی کی کوشش کرچکی تھیں۔ ٹک ٹاک اسٹار کے رشتہ داروں نے بتایا کہ مروہ کئی روز سے ذہنی اضطراب کا شکار تھیں۔مروہ کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 40 لاکھ سے زیادہ تھی، انہوں نے کئی ڈراموں میں بھی کام کیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں