6.6شدت کا خوفناک زلزلہ، درجنوں ہلاکتیں اور متعدد مکانات منہدم

بیجنگ(پی این آئی)چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے سے 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا، امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، زلزلے سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوئے۔

 

 

خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوچکی ہے جب کہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔زلزلےسےمتاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close