خاتون نیوز اینکر نے شادی سے پہلے اچانک خودکشی کر لی

نیویارک(پی این آئی) امریکی نیوز چینل ’اے بی سی‘ کی نیوز اینکر نینا پیچولکے نے شادی سے محض 6ہفتے قبل خودکشی کر لی۔ میل آن لائن کے مطابق 27سالہ نینا پیچولکے کی شادی 38سالہ کائیلے ہازی نامی شخص کے ساتھ طے پا چکی تھی۔ کائیلی دو بچوں کا باپ تھا اور رواں سال مارچ میں ہی اس نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دی تھی۔

 

 

نینا کے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ اپنے سابق بوائے فرینڈ کی ناگہانی موت کے بعد سے ہی وہ شدید ڈپریشن کا شکار رہتی تھی۔ اس کے سابق بوائے فرینڈ جارڈن ہیرس کی 2013ءمیں برین کینسر کے باعث موت ہوئی تھی۔ اس وقت جارڈن کی عمر محض 18سال تھی۔ نینا امریکی ریاست وسکانسن کے شہر ”ووسو‘ کی رہائشی تھی، جہاں اس نے اپنے اپارٹمنٹ میں خودکشی کی۔اس کے دوستوں نے چندہ جمع کرنے کی ویب سائٹ ’گوفنڈ می‘ پر ایک پیج بنایا ہے، جس سے حاصل ہونے والی رقم ذہنی امراض کا علاج کرنے والے اداروں کو عطیہ کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close