افغانستان میں مسجد کے باہر بم دھماکہ، امام مسجد سمیت 18افراد شہید

کابل(پی این آئی) افغانستان کے علاقے ہرات میں مسجد کے باہر بم دھماکے میں امام مسجد سمیت 18 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔قبل ازیں یہ اطلاعات تھیں کہ افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی، دھماکے میں پیش امام شہید ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات کے شہر گزرگاہ کی مسجد میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام مولوی مجیب رحمان انصاری شہید ہوگئے۔دھماکے سے متعلق تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا اور کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close