قاہرہ (پی این آئی) سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار ڈاکٹر فہد الجوفی کو مصر میں لوٹ لیا گیا ہے۔ سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی سرمایہ کار ڈاکٹر فہد الجوفی سرمایہ کاری کے سلسلے میں مصر میں موجود تھے۔ سعودی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی شہری ڈاکٹر فہد الجوفی نے سرمایہ کاری کے لیے 25 لاکھ مصری پونڈ دیے تھے۔ سعودی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرمایہ کاری میں شریک عرب باشندہ ان سے یہ رقم لے کر فرار ہو گیا۔
ڈاکٹر فہد الجوفی نے واقعے کی رپورٹ مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرا دی ہے جس پر مصری پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں