عمرہ ادا کرنے والوں کے لیے خاص خبر، مسجد الحرام میں وہیل چیئر کیلئے کون سے2دروازے مخصوص کر دیئے گئے؟

مکہ مکرمہ (آئی این پی)مسجد الحرام میں داخلے کے لیے وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کے لیے 2دروازے مختص کردیے گئے، سامان ہوٹل یا پھر لاکر میں رکھ کر آنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ، عرب میڈیاکے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے وہیل چیئر استعمال کرنے والے افراد کی سہولت کے لیے 2 دروزے مختص کر دیئے گئے ہیں، سعی کے لیے بھی وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کو بھی یہ خصوصی سہولت دی گئی ہے کہ وہ چند دروازوں کو استعمال کرسکتے ہیں،

سامان حرم پاک میں لے جانے کی اجازت نہیں ہے اس لیے زائرین کو اپنا سامان ہوٹل یا پھر لاکر میں رکھ کر آنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ، حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لیے مسجد الحرام کے 210دروازوں پر 600اہلکار تعینات کر دیے ہیں اہلکار 3شفٹوں میں زائرین کو سہولت فراہم کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close