trump dinner

ایک لاکھ ڈالر خرچ کریں اور ٹرمپ کیساتھ کینڈل لائٹ ڈنر کریں

اسلام آباد (پی این آئی)امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ آئندہ ماہ نیو جرسی میں واقع گولف کورس میں ایک کینڈل لائٹ ڈنر کا اہتمام کیا جارہا ہے ،دعوت نامے کے مطابق اس میں شرکت کرنے والے کو ایک لاکھ ڈالر ادا کرنے پڑیں گے ۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق ڈنر سے اکٹھی ہونے والی رقم ڈونلڈ ٹرمپ کی ” میک امریکہ گریٹ اگین، اگین” (ماگا اگین) مہم کیلئے خرچ کی جائے گی ۔ جس گولف کورس میں یہ ایونٹ کیا جا رہا ہے اس کی 100 فیصد ملکیت ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ہے۔ کینڈل لائٹ ڈنر میں ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ سیلفی بھی شامل ہے جبکہ کوئی شخص سابق امریکی صدر کیساتھ گولف کھیلنا چاہتا ہے تو اس کی بھی سہولت دستیاب ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں