فن لینڈ کی وزیراعظم کی ویڈیو لیک کا معاملہ، منشیات ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آگئی

ہیلسنکی(پی این آئی)فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین کا منشیات کا ٹیسٹ منفی آگیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سنامارین نےاپوزیشن کے مطالبے پر اپنا منشیات کا ٹیسٹ کروایاتھا۔ اپوزیشن نے وزیراعظم کی پرائیوٹ پارٹی کی وڈیو لیک ہونے پر ان کے منشیات ٹیسٹ کا مطالبہ کیا تھا۔اپوزیشن کے مطالبے پر وزیراعظم سنا مارین نے منشیات استعمال کی تردید بھی کردی تھی۔

 

خیال رہے کہ فن لینڈ کی 36 سالہ وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیوز لیک ہونے پر انہیں کافی تنقید کا سامنا تھا اور ان سے ڈرگ ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ سنا مارین نے دسمبر 2019 میں فن لینڈ کی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا اور اب تک انہیں اپنی جماعت کا اعتماد حاصل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close