متحدہ عرب امارات جانیوالے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

دبئی(پی این آئی) دبئی میں واقع پاکستانی قونصلیٹ کی طرف سے حکومت پاکستان کو لکھا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات آنے والے پاکستانیوں کے پاس کارآمد ورک ویزا، 5ہزار درہم کی رقم اور ایک ریٹرن ٹکٹ لازمی ہونا چاہیے۔

پاکستانی قونصلیٹ کی طرف سے حکومت کو یہ ہدایت گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات سے 80پاکستانیوں کے ڈی پورٹ ہونے کے واقعے کے بعد کی گئی ہے۔ ان پاکستانیوں کے بعض پاس جعلی ریٹرن ٹکٹ تھے۔ باقی دیگر کئی وجوہات کی بناء پر ڈی پورٹ کیے گئے۔پاکستانی قونصلیٹ کی طرف سے وزارت خارجہ کو لکھا گیا ہے کہ ان 80پاکستانیوں کو کئی مختلف وجوہات کی بناء پر متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے سے روکا گیا اور ایئرپورٹ سے ہی واپس بھیج دیا گیا۔ جو پاکستانی دبئی یا متحدہ عرب امارات کے کسی دوسرے شہر میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں، ان کے پاس آنے سے پہلے کارآمد ورک ویزہ ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ 5ہزار درہم اور ریٹرن ٹکٹ بھی ناگزیر ہیں۔ متحدہ عرب امارات آنے والے یہ شرائط پوری نہ کرنے والے پاکستانیوں کو ملک بدری سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں