وہ ملک جس نے دس بچے پیدا کرنیوالی خاتون کو ایک ملین دینے کا اعلان کر دیا

ماسکو (پی این آئی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ملک کی تیزی سے کم ہوتی آبادی کو بڑھانے کیلئے سوویت دور کی انعامی سکیم دوبارہ جاری کردی، اس سکیم کے تحت ہر اس عورت کو ایک ملین روبل (تقریباً ساڑھے 16 ہزار ڈالر) انعام میں ملیں گے جو 10 بچے جنے گی۔

 

 

ایک نجی ٹی وی نے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ سکیم سوویت لیڈر جوزف سٹالن نے شروع کی تھی جس کو اب دوبارہ روس میں صدارتی حکم کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ اس سکیم کے تحت 10 بچے پیدا کرنے والی عورت کو نہ صرف انعامی رقم دی جائے گی بلکہ انہیں معاشرتی سطح پر “مدر ہیروئن” کا درجہ بھی دیا جائے گا۔ کسی بھی خاتون کو انعامی رقم اس وقت دی جائے گی جب اس کا دسواں بچہ ایک سال کا ہوجائے گا۔ اس سکیم کیلئے یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ باقی نو بچے بھی زندہ ہونے چاہئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں