متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان، حدِ نگاہ بھی کم ہو گئی

دبئی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں ریت کے طوفان نے ملک کےبڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، حکام نے آئندہ دنوں میں بھی یہی صورت حال جاری رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

 

ابو ظہبی اور دبئی میں اتوار کے روز حد نگاہ ایک کلومیٹر سے بھی کم رہ گئی جس کی بنا پر امارات کی وزارت داخلہ نے مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ حکام نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتہائی ضرورت کی صورت ہی گاڑی چلائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close