شاپنگ مال میں آتش بازی، گودام میں خطرناک دھماکے، متعدد ہلاکتیں ہو گئیں

یریوان (پی این آئی)آرمینیا کے دارالخلافہ یریوان کے ایک شاپنگ مال میں آتش بازی کے گودام میں خطرناک دھماکے کے بعد حکام نے مزید بم دھماکوں کے پیش نظر شہر سے انخلا کا حکم جاری کر دیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق آتش بازی کے گودام میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہو گئے ہیں۔

 

 

گودام دھماکے کے کچھ گھنٹے بعد مزید بم دھماکوں کی دھمکیوں کے پیش نظر حکام کی جانب سے شہر سے انخلا کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ آرمینین میڈیا کے مطابق گودام دھماکے کے چند گھنٹے بعد حکام کو شہر کے سٹی میٹرو اسٹیشنز، اھم فوجی اور سویلین مقامات، بازاروں اور شہر کے چڑیا گھر سمیت چرچ پر بم حملوں کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ موصول ہونے والی دھمکیوں کے پیش نظر سٹی پولیس کی جانب سے اہم مقامات خالی کروانے کا حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ تاحال یہ بات واضح نہیں کہ یریوان کے شاپنگ مال میں آتشبازی کے گودام میں ہونے والا دھماکہ بھی ان ہی دھمکیوں کی ایک کڑی تھا یا یہ ایک حادثہ تھا تاہم حکام کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close