14 اگست، مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا دیے گئے

سری نگر(آئی این پی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام نے پاکستان کا یوم آزادی انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا یا،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسزکی بھاری تعداد میں تعیناتی، ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سخت نگرانی کے باوجود کشمیریوں نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے سرینگر، بارہمولہ، بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، کولگام اور جموں کے کئی علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرائے،

کشمیری عوام نے پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی،سرینگر میں شہریوں نے بھارتی فورسز کی جانب سے انتقامی کارروائی کی پرواہ کیے بغیر پاکستان کے یوم آزادی پر اپنی خوشی کا اظہار کیلئے پٹاخے پھوڑے اور سبز اور سفید رنگ کے غبارے ہوا میں چھوڑے،نوجوانوں نے بارہمولہ اور بڈگام کے علاقوں میں بھارتی پرچم نذرآتش کردیے جو بھارتی حکام نے انہیں زبردستی دیے تھے، کشمیری (آج) بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے،دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے ملک میں امن اور خوشحالی کیلئے دعا کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close