ہائی کمیشن آف پاکستان لندن میں تقریب، پاکستانی نژاد میئر صادق خان کو ستارہ پاکستان سے نوازا گیا

لندن(آئی این پی)75ویں یوم آزادی پر ہائی کمیشن آف پاکستان لندن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، میئر آف لندن صادق خان کو ستارہ پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا،ہائی کمیشن آف پاکستان لندن میں تقریب کے دوران ایوارڈ وصول کرنے کے بعد صادق خان نینجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ یہاں ہیں، وہ فخر محسوس کرتی ہیں، ہم جسمانی طور پر پاکستان میں نہ بھی ہوں تو پاکستان ہمارے دل کے قریب ہے،

پاکستان کو درپیش چیلنجز سے ہم بھی پریشان رہتے ہیں،لندن کے میئر نے مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے پر فخر ہے، لندن اور پاکستان کے درمیان ثقافتی اور تجارتی روابط بہت اہم ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close