واشنگٹن (پی این آئی)امریکی سیاسی مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ امریکا ممکنہ طور پر خانہ جنگی کی طرف بڑھ سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سیاسی مبصرین نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نفرت انگیز سازشی بیانیہ امریکا میں تشدد اور انتشار کو ہوا دے رہا ہے۔ مبصرین نے کہا کہ فلوریڈا میں ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کے چھاپے کے بعد اداروں کے خلاف ٹرمپ کے حامیوں نے نفرت انگیز مہم شروع کر دی ہے،
سرچ وارنٹ پر دستخط کرنے والے جج کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔امریکی سیاسی مبصرین نے خبردار کیا کہ امریکا ممکنہ طور پر خانہ جنگی کی طرف بڑھ سکتا ہے۔دوسری جانب سابق امریکی صدر ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ٹاپ سیکرٹ دستاویزات ضبط کر لی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے 11خفیہ دستاویزات قبضے میں لی تھیں جب کہ عدالت میں جج نے وارنٹ سمیت دیگر مواد کھولا۔بعض دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ درج ہے ، اس کا مطلب یہ ہوا کہ
انہیں صرف خصوصی سرکاری دفاتر میں ہونا چاہیے تھا۔امریکی محکمہ انصاف نے ٹرمپ کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے عدالت سے سرچ وارنٹ دکھانے کا کہا تھا ۔ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ چھاپہ حساس دفاعی دستاویزات غیر قانونی طور پر رکھنے سے متعلق امریکی جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے شبے میں مارا گیا ۔ٹرمپ کا کہناتھاکہ بائیں بازو کے بعض ڈیموکریٹس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں