نئی دہلی(پی این آئی) جنوبی کوریا کے 9لڑاکا طیارے گزشتہ دنوں ری فیولنگ کے لیے ہنگامی طور پر بھارت میں اتر گئے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق 9اگست کے روز اچانک کلکتہ کی فضاءمیں لڑاکا طیاروں کے سپرسانک ساؤنڈ سے گونج اٹھی اور یکے بعد دیگرے جنوبی کوریا کے 9 بلیک ایگل طیارے کلکتہ ایئرپورٹ پر لینڈ ہوگئے۔ طیاروں کی لینڈنگ کا مقصد ری فیولنگ اور عملے کا آرام کرنا بتایا گیا ہے۔
کلکتہ ایئرپورٹ اتھارٹی کی طرف سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان جنوبی کورین طیاروں کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔ اتھارٹی کی طرف سے ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ ”جیٹ، سیٹ، ریسٹ! برطانیہ میں ہونے والی ایک بڑی ایروسپیس نمائش میں شرکت کے بعد یہ 9کورین ایئرفورس فیری فلائٹس (ایئرکرافٹ ٹائپ: ٹی 50بی)کلکتہ ایئرپورٹ پر ری فیولنگ اور عملے کے آرام کے لیے اتریں۔“واضح رہے کہ یہ طیارے تربیتی مقصد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں