سستا پیٹرول حاصل کرنے کیلئے حیران کن پیشکش کر دی گئی

نئی دہلی(پی این آئی) پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے پاکستان سمیت دنیا کے مخلتف ممالک میں عوام کوپریشانی میں مبتلا کررکھا ہے۔ عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے آئے روز حکومت کی جانب سے کوئی منفرد اعلان سامنے آتا ہے۔اسی تناظر میں بھارت کی ریاست راجستھان میں ایک پیٹرول پمپ مالک نے عوام کو سستا پیٹرول حاصل کرنے کے لیے پلاسٹک کی تھیلی جمع کروانے کی پیشکش کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیٹرول پمپ مالک نے یہ پیشکش پلاسٹک کا کم سے کم استعمال کرنے کے لیے دی ہے۔ شہری استعمال شدہ تھیلیاں جمع کروا کر 1 روپے سستا پیٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔قدرتی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اس طرح کی مہم ناگزیر ہے۔اشوک کمار نامی پیٹرول مالک نے 15 جولائی سے تین ماہ کے لیے اس مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے ایک ڈیری برانڈ کے ساتھ معاہدہ بھی کیا ہے۔اب تک پمپ پر شہری 700 سے زائد پلاسٹک کی تھیلیاں جمع کروا کر سستا پیٹرول حاصل کر چکے ہیں۔ پلاسٹک کی بوٹلوں کے بدلے میں بھی سستا پیٹرول دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close