رات گئے بم دھماکہ، ہلاکتیں اور متعدد زخمیوں کی اطلاعات، امدادی ٹیمیں روانہ

کابل(پی این آئی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا کابل کے مصروف تجارتی علاقے میں ہوا جس میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ پر سکیورٹی اہلکار پہنچ گئے ہیں جو کہ امدادی کارروائیوں کے ساتھ تحقیقات میں مصروف ہیں۔

 

عاشورہ سے قبل ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ خیال رہےکہ گزشتہ روز بھی کابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے تھے، اس دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔ داعش نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں تاہم افغان پولیس نے 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close