زوردار بم دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق، ویڈیو بھی جاری

کابل(پی این آئی) زوردار بم دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق، ویڈیو بھی جاری۔۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

 

 

داعش کا دعویٰ ہے کہ حملے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں تاہم افغان پولیس نے 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان نے کہا کہ دھماکا پرہجوم مقام پر ہوا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دھماکے کے بعد لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close