بھارتی طیارہ مگ 21 گر کر تباہ ، دونوں پائلٹس کا کیا بنا؟

جے پور (پی این آئی) بھارتی فضائیہ کا مگ 21 ون طیارہ ریاست راجستھان کے ضلع بارمیر میں گر کر تباہ ہوگیا، حاثے میں طیارے میں موجود دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔بھارتی فضائیہ کے مطابق طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 09:10 پر پیش آیا۔ ایک ٹویٹ میں فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ دو نشستوں والا مگ 21 طیارہ راجستھان میں ایک تربیتی مشن پر تھا، جس کو بارمیر میں حادثہ پیش آیا اور اس میں سوار دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔

انڈین ایئر فورس نے پائلٹس کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیااور کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں پائلٹس کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے ایئر فورس کی جانب سے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے مگ 21 طیارے کے ملبے میں شدید قسم کی آگ لگی ہوئی ہے۔ ویڈیو بنانے والے ایک شخص نے بتایا کہ جہاز گرنے کے باعث حادثے کی جگہ پر لگ بھگ 15 فٹ گہرا گڑھا ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close