تہران (پی این آئی) پڑوسی ملک ایران کے قحط زدہ جنوبی صوبے فارس میں شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی روئٹرز نے ایران کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے بتایا کہ استھبان شہر میں شدید بارشوں کے نتیجے میں دریائے رودبال بپھر گیا۔ شہر کے گورنر یوسف کاریگر کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے سیلابی ریلے میں پھنس جانے والے 55 افراد کو ریسکیو کرلیا جب کہ چھ افراد لاپتا ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیلابی ریلےکی وجہ سے 10 سے زیادہ دیہات متاثر ہوئے۔ایران کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں جن کے نتیجے میں سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ دریاؤں کے کناروں پر ہونے والی تعمیرات بھی سیلابی ریلے سے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں