ریاض (پی این آئی) سعودی عرب نے ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب سے درخواست کی ہے کہ وہ مملکت میں پلیٹ فارم پر چلنے والے نامناسب اشتہارات کو ہٹادے۔ سعودی عرب کے جنرل کمیشن برائے آڈیو ویژول میڈیا (جی سی اے ایم) اور کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن (سی آئی ٹی سی) نے درخواست کی ہے کہ یوٹیوب اپنے پلیٹ فارم سے نامناسب اشتہارات کا خاتمہ کرے۔
دونوں اداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ یوٹیوب نے ایسے اشتہارات نشر کیے ہیں جو اسلامی اور سعودی عرب کی ثقافتی روایات سے مطابقت نہیں رکھتے، اس کے علاوہ یہ مملکت کی ریگولیشنز کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ مملکت کی جانب سے یوٹیوب سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان اشتہارات کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹائے ۔ اگر نامناسب مواد کی تشہیر کا سلسلہ جاری رہا تو یوٹیوب کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں