ہم بیت المقدس میں ہیں اور ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں، مسجد اقصیٰ کے امام کی عمران خان کو مبارکباد

اسلام آباد(پی این آئی) مسجد اقصیٰ کے امام ڈاکٹر عکرمہ سعید الصبری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو خط لکھ کر 17 جولائی کو پنجاب کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ خط شیئر کیا گیا ہے جو کہ 20 جولائی کو لکھا گیا تھا۔ امام مسجد اقصیٰ نے اپنے خط میں لکھا ” مسجد اقصیٰ کی مبارک فضاؤں سے آپ کو صوبہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت اور مدد فرمائے اور پاکستان کو سازشوں سے بچائے، ہم بیت المقدس میں ہیں اور ہمارے دل آپ کے ساتھ اور پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close