سکول پرنسپل ’’میں سکول جاتا ہوں‘‘ کا انگریزی ترجمہ کرنے میں ناکام، ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان اور بھارت کا تعلیمی نظام کی ابتری دونوں ممالک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ دونوں ممالک میں پڑھانے والے استاتذہ کی علمی معیار اس قدر ابتر ہے کہ ایک سادہ سے فقرے کو انگریزی میں بیان کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارت کی ایک ایسی ہی ویڈیو تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایس ڈی او نے ایک سکول کا دورہ کیا ، ایس ڈی او ایک سکول پرنسپل سے کہا کہ اس کا انگلش میں ترجمہ کریں ’’ میں سکول جاتا ہوں ‘‘۔ سکول پرنسپل کافی دیر تک ادھر ادھر دیکھتا رہا لیکن وہ اس سادہ سے فقرے کا انگلش میں ترجمہ نہیں کر سکا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں