امریکا کا خوفناک ڈرون حملہ، کون مارا گیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ داعش شام کا سربراہ منگل کے روز کیے جانے والے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا۔ پینٹاگون سنٹرنل کمانڈ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ڈیو ایسٹ برن نے خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ داعش شام کا سربراہ ماہر الاغال اس وقت شمالی شام میں ہلاک ہوگیا جب وہ موٹرسائیکل پر سوار تھا، حملے میں اس کا انتہائی قریبی ساتھی شدید زخمی ہوا ہے۔

 

سیرین آبزرویٹری نے بھی الاغال کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔امریکی حکام کے مطابق الاغال داعش کے ٹاپ فائیو میں شامل تھا، وہ شام میں داعش کا سربراہ تھا، اس کے علاوہ اس نے شام اور عراق سے باہر داعش کا نیٹ ورک پھیلانے میں انتہائی جارحانہ کردار ادا کیا۔یہ حملہ اس کارروائی کے پانچ ماہ بعد کیا گیا ہے جس میں داعش کا سرغنہ ابو ابراہیم القریشی ہلاک ہوا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق شام میں رات گئے امریکی فورسز نے آپریشن کیا جس کے دوران گرفتاری سے بچنے کیلئے داعش کے سربراہ نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close