کولمبو (پی این آئی) سیاسی و معاشی بحران کے باعث دیوالیہ ہونے والے سری لنکا میں ہزاروں مظاہرین رکاوٹیں توڑ کر صدارتی محل میں داخل ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں عوام کی جانب سے حکومت کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں،کولمبو میں ہزاروں مظاہرین صدارتی محل کے سامنے کھڑی رکاوٹیں توڑ کر صدارتی محل میں داخل ہو گئے،
اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں،پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی گئی، واٹر کینن کا استعمال کیا گیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی جس میں 34 کے قریب افراد زخمی ہوئے، سری لنکن صدر گوٹابایا راجا پاکسیکو ان کی رہائش گاہ سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں