پاکستانی لڑکی شادی کرنے کیلئے بھارت پہنچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستانی لڑکی شمائلہ شادی کرنے کیلئے بھارت پہنچ گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی رہائشی شمائلہ اپنے بھارتی رشتہ دار کمال کلیان کیساتھ شادی کیلئے بھارت پہنچ گئی ہے ۔ بدھ کے روز شمائلہ کا واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حدود میں داخل ہونے پر کلیان اور اس کی فیملی نے استقبال کیا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی منگنی 2018کو ہو گئی تھی تاہم شادی 2020میں ہونا طے پائی تھی

لیکن اس دوران کرونا وائرس اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں تلخی کے باعث یہ شادی وقت پر نہ ہو سکی کیونکہ بھارت کی جانب سے شمائلہ اور اس کی فیملی کو ویزے جاری نہیں کیے جارہے تھے ۔ شمائلہ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ وہ یہاں آکر خوشی محسوس کر رہی ہے میں سب کو اپنا سمجھتی ہوں یہاں میرے لیے کوئی اجنبی نہیں ہے ۔ بھارت پہنچنے پر میرا استقبال ایک بیٹی کی طرح کیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close