جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ابے قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے

اسلام آباد(پی این آئی) جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ابے قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے سابق جاپانی وزیراعظم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شنزو ابے پر حملے کے وقت فائرنگ کی آواز سنائی دی، شنزو ابے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہے کہ شنزو ابے ہوش میں نہیں ہیں، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔ یاد رہے کہ شنزو ابے پہلے 2006 سے 2007 اور پھر 2012 سے 2020 تک جاپان کے وزیراعظم رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں