بھارت میں اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی کے خلاف ایکشن، دفاتر پر چھاپے، جائیداد ضبط کر لی

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی کے مختلف دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔ مغربی میڈیا کے مطابق یوپی، بہار، مدھیہ پردیش سمیت مختلف ریاستوں میں 40 سے زائد مقامات پر کارروائی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے چینی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ادارے نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں اور کمپنی کی جائیداد ضبط کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی بھارت میں 50 ملین ڈیوائسز تیار کرتی ہے اور دہلی کے قریب چینی کمپنی کی ایک فیکٹری میں 10 ہزار بھارتی ملازم ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ بھارتی وزارتِ داخلہ نے سرحدی تنازع کے بعد چین کی سیکڑوں موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی لگا دی تھی۔۔۔۔

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی کے مختلف دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔ مغربی میڈیا کے مطابق یوپی، بہار، مدھیہ پردیش سمیت مختلف ریاستوں میں 40 سے زائد مقامات پر کارروائی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے چینی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ادارے نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں اور کمپنی کی جائیداد ضبط کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی بھارت میں 50 ملین ڈیوائسز تیار کرتی ہے اور دہلی کے قریب چینی کمپنی کی ایک فیکٹری میں 10 ہزار بھارتی ملازم ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ بھارتی وزارتِ داخلہ نے سرحدی تنازع کے بعد چین کی سیکڑوں موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی لگا دی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close