ایرانی عازمِ حج کے سینے میں درد ۔۔ہسپتال لےجایاگیا تو ڈاکٹرز نے کیا کیا؟ سعودی عرب سے بڑی خبر

مکہ مکرمہ (پی این آئی) مکہ کے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ماہرین کی ایک ٹیم نے دل کا ایمرجنسی پراسیس کرکے ایرانی حاجی کی جان بچالی۔ مریض کی شناخت حسین قاسمی سے ہوئی جس کا تعلق ایران کے شہر اصفہان سے ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد حرام میں جاتے ہوئے ایرانی حاجی نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی جس کے بعد اسے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی ایمرجنسی میں لے جایا گیا ۔

ٹیسٹ کے دوران انکشاف ہوا کہ مریض کے دل کی دو نالیاں بند ہیں جس کے بعد ڈاکٹرز نے فوری پروسیجر کیا اور حاجی کی جان بچالی۔سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرز نے مریض کو اوپن ہارٹ سرجری کی تجویز دی تاہم اس نے اس سے انکار کردیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے اس کے دل میں سٹنٹ ڈال دیے تاکہ وہ اپنے حج کے مناسک پورے کرسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close