نئی دہلی(پی این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے گستاخانہ بیان پربی جے پی کی ترجمان نوپور شرماپراظہاربرہمی کرتے ہوئے معافی مانگنے کا حکم دیدیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں بی جے پی کی ترجمان نوپورشرما کے گستاخانہ بیان سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے نوپورشرما کی سرزنش کرتے ہوئے اسے ٹی وی پرآکرقوم سے معافی مانگنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نوپورشرما نے گستاخانہ بیان ایجنڈے کے تحت دیا
جس نے قوم کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا اوراودے پور میں ایک درزی کا قتل ہوا،عدالت نے مزید کہا کہ نوپورشرما اوران کی زبان درازی نے پورے ملک میں آگ لگا دی ہےان کا ایسے معاملات پربات کرنے کا مقصد مخصوص ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے سوا کیا ہوسکتا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے نوپور شرما کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیاتو اس کے وکیل نے کہا کہ نوپورشرما پیش ہونے کو تیارہیں۔ جس پرعدالت نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ نوپور شرما کے لئے کمرہ عدالت میں سرخ قالین بچھائے جانے چاہئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں