روسی صدر پیوٹن کو کون قتل کرے گا؟ سی آئی اے کے سابق اہلکار کی تہلکہ پیشنگوئی

نیویارک (پی این آئی) امریکی سی آئی اے کے ایک سابق اہلکار نے اس ہفتے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ یوکرین پر جاری حملوں کی وجہ سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کوئی ایک اعلیٰ ساتھی اسے معزول یا قتل بھی کر سکتا ہے. ‘نیوز میکس’ کے مطابق ماسکو میں تجربہ رکھنے والے سی آئی اے کے سابق افسر ڈینیئل ہوفمین نے ‘ڈیلی بیسٹ’ کو بتایا کہ پوٹن کے قریبی 3 افراد اس کے لیے ممکنہ خطرہ ہیں.

 

ان میں کریملن سیکیورٹی کونسل کے سربراہ نکولائی پیٹروشیف؛ وفاقی سیکورٹی سروس کے سربراہ الیگزینڈر بورٹنیکوف؛ اور وزیر دفاع سرگئی شوئیگو شامل ہیں. ڈئنیل ہوفمین کا کہنا ہے کہ “کوئی نہیں پوچھے گا، ‘او ولادیمیر، کیا تم جانا چاہو گے؟’ نہیں، یہ سر پر ہتھوڑا ہے اور وہ مر چکا ہے. یا ہسپتال جانے کا وقت ہو گیا ہے،وہ اسے چکما دے کر یہی وہ کریں گے.”تاہم، سابق سی آئی اے افسر رونالڈ مارکس، جو اب اٹلانٹک کونسل کے سینئر فیلو ہیں، نے کہا کہ “پیوٹن نے ان لوگوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ایک اچھا کام کیا ہے جو ان کے ساتھ نہیں ہیں،” اگر ایجنٹ حفاظت کریں تو پوٹن محفوظ رہ سکتے ہیں.جنھیں “سلووکی” کہا جاتا ہے، میرا خیال ہے کہ وہ تب تک ٹھیک ہے، جب تک سلووکی اس کے ساتھ وفادار ہیں. ‘‘رونالڈ مارکس کا مزید کہنا تھا کہ”روس میں رائے عامہ ابھی اس مقام تک نہیں پہنچی ہے، جہاں وہ سلووکی کو متاثر کرے، تاہم ایسا ہو سکتا ہے، اگر یوکرین پر حملوں کے بعد روس میں وسیع پیمانے پر بدامنی پھیل جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close