نائیٹ کلب سے 22 لاشیں برآمد

ایسٹ لندن (پی این آئی) عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایک نائیٹ کلب سے 22 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن کے نائیٹ کلب میں 22 افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔ اس حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ان مرنے والوں میں سے بعض کی عمر 13 برس ہے۔جنوبی افریقہ کی پولیس کے مطابق مرنے والوں کی موت کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ مقامی حکام نے تمام 22 افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہیں،

پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہی موت کی وجہ کا تعین کیا جا سکے گا۔پولیس حکام اس سنسنی خیز کیس کے حوالے سے اپنی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close