مسافر جہاز کمیونیکیشن ٹاور سے جا ٹکرایا، جہاز میں عملے سمیت 137مسافرسوار

نیویارک(پی این آئی) ڈومینیکن ایئرلائن کا ایک طیارہ امریکہ کے میامی ایئرپورٹ پر کمیونیکیشن ٹاور کے ساتھ ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق لینڈنگ کے وقت اس طیارے کے لینڈنگ گیئر میں خرابی آنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش ہوا۔ لینڈنگ گیئر خراب ہو جانے پر ہوائی جہاز رن وے پر پیٹ کے بل گھسٹتا ہوا کمیونیکیشن ٹاور سے جا ٹکراتا ہے اور اس میں آگ لگ جاتی ہے۔

 

منظرعام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمیونیکیشن ٹاور سے ٹکرانے کے باعث جہاز کا اگلا حصہ بالکل تباہ ہو چکا ہوتا ہے اور جہازکے بائیں پر کی طرف سے سیاہ دھوئیں کے بادل نکل رہے ہوتے ہیں۔ اس جہاز میں 126مسافر اور عملے کے 11افراد سوار تھے۔ خوش قسمتی سے تمام لوگ اس حادثے میں محفوظ رہے۔ صرف تین مسافر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ طیارہ ریڈ ایئر نامی فضائی کمپنی کی ملکیت تھا۔ یہ فضائی کمپنی گزشتہ سال ہی ڈومینیکن ری پبلک میں قائم کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close