واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کا چینی ہم منصب ژی جن پنگ سے فون پر رابطہ کرنے کا ارادہ ہے۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائیٹ ہاؤس سے جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن کا مزید کہنا ہے کہ چینی صدر سے رابطے کے لیے ابھی وقت کا تعین نہیں کیا، یہ جلد ہو سکتا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن چینی مصنوعات پر عائد 25 فیصد اضافی ٹیکس ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں