سعودی عرب نے چار ملکوں کے سفر پر پابندی ختم کردی

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب نے کورونا کیسز میں کمی آنے کے بعد چار ملکوں کے سفر پر عائد پابندی ختم کردی۔ ان ممالک میں بھارت، ترکی، ایتھوپیا اور ویتنام شامل ہیں۔سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ پابندی والے ممالک کی فہرست سے نام خارج ہونے کے بعد اب سعدی شہری مذکورہ ممالک کا بالواسطہ یا بلاواسطہ سفر کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ کچھ روز پہلے سعودی عرب نے 16 ممالک کے سفری پابندی لگائی تھی۔

 

پابندی کے شکار ممالک میں بھارت کے علاوہ لبنان، شام، ترکی، افغانستان، ایران، یمن، صومالیہ، ایتھوپیا، کانگو، لیبیا، انڈونیشیا، ویتنام، آرمینیا، بیلاروس اور وینزویلا شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں