برطانوی آرمی چیف نے فو ج کو روس کے خلاف جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی )حال ہی میں برطانوی فوج کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے والے جنرل سر پیٹرک سینڈرز نے فوجیوں کو میدان جنگ میں روس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے برطانوی آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے والے جنرل سر پیٹرک سینڈرز نے تمام رینک اور سول ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کا یوکرین پر حملہ نشاندہی کرتا ہے کہ ہمیں برطانیہ کی حفاظت کرنے کیلئے

تیار رہنا چاہیئے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق انہوں نے کہا کہ فوج اور اتحادیوں کو اب “روس کو شکست دینے کے قابل” ہونا چاہیے۔ایک دفاعی ذریعے نے بی بی سی کے دفاعی نامہ نگار جوناتھن بیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پیغام کا لہجہ حیران کن نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فوجیں لڑنے کے لیے تربیت دیتی ہیں، لیکن خطرہ واضح طور پر بدل گیا ہے۔جنرل سرپیٹرک نے کہا کہ “24 فروری کے بعد سے دنیا بدل چکی ہے اور اب ہمیں ایک ایسی فوج تیار کرنے کی

ضرورت ہے جو اتحادیوں کے ساتھ مل کر لڑنے اور روس کو جنگ میں شکست دینے کے قابل ہو”۔برطانوی آرمی چیف نے “نیٹو کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور روس کو یورپ پر مزید قبضے سے روکنے کے لیے برطانوی فوج کی نقل و حرکت اور اس میں جدت لانے کو اپنا ہدف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’ہم وہ نسل ہیں جو فوج کو یورپ میں ایک بار پھر لڑنے کے لیے تیار کرے گی‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close