اسرائیلی صدر کا ترک صدر طیب اردگان کو ٹیلی فون، کس بات کا شکریہ ادا کیا؟

تل ابیب(پی این آئی) اسرائیل کے صدر اسحاک ہرزوگ کا ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔اسرائیلی صدارتی دفتر کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں اسرائیلی صدر نے ترک سرزمین پر دہشت گردانہ سرگرمیاں ناکام بنانے پر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔اسرائیلی صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں اسرائیلی صدر اسحاک ہرزوگ نے انسداد دہشتگردی کی کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے لیے تعاون کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات اور علاقائی معاملات بشمول سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بات چیت پر اتفاق کیا۔واضح رہے کہ اسرائیل نے کچھ روز پہلے ممکنہ ایرانی حملے پر اسرائیلی شہریوں کو ترکی سے واپس آنے کی ہدایت کی تھی۔اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ اگلے ہفتے ترکی جائیں گے اور ترک ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close