سابق امریکی صدر رونلڈ ریگن پر حملہ کرنیوالے شخص کو 41سال بعد رہائی مل گئی، مگر کیوں؟

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ کے سابق صدر رونلڈ ریگن پر 1981 میں حملہ کرنے والے مجرم جوہن ہنکلی کو 41 برس بعد رہا کردیا گیا۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق جوہن ہنکلی نے رونلڈ ریگن پر 1981 میں قاتلانہ حملہ کرکے انہیں اور تین دیگر لوگوں کو زخمی کردیا تھا۔ اس حملے میں رونلڈ ریگن کے پھیپھڑے میں گولی لگی تھی لیکن وہ سرجری کے بعد تندرست ہوگئے تھے، دوسری جانب ان کے پریس سیکریٹری سر میں لگنے والی گولی کے باعث تاعمر کیلئے معذور ہوگئے تھے۔

سنہ 1982 میں جیوری نے نفسیاتی مریض ہونے کے باعث اسے سزا نہیں سنائی تھی جس کے بعد امریکہ میں ایسی قانون سازی کی گئی جس کے ذریعے نفسیاتی مسائل کو مجرموں کے دفاع میں استعمال کرنے کو ممنوع قرار دیا گیا۔سنہ 2016 میں اسے واشنگٹن کے نفسیاتی ہسپتال میں 30 برس گزارنے کے بعد اپنی والدہ کے ساتھ رہنے کی اجازت دی گئی تھی، گزشتہ برس اس کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔ گزشتہ برس ستمبر میں ایک ڈسٹرکٹ جج نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ جوہن ہنکلی ذہنی طور پر تندرست تھا، انہوں نے ہنکلی کو مشروط طور پر رہا کرنے کا حکم دیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے عدالت کو بتایا کہ ہنکلی میں اب مزید کوئی جرم کرنے کی صلاحیت نہیں ہے جس کے بعد ہنکلی کو مکمل رہا کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close