مودی سرکار کی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان پر چین بھی شدید غصے میں آگیا، چینی وزارت خارجہ نے وارننگ دیدی

بیجنگ(پی این آئی)مودی سرکار کی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان پر چین بھی شدید غصے میں آگیا، چینی وزارت خارجہ نے وارننگ دیدی۔۔۔ بھارتی انتہا پسند ہندو رہنما کے گستاخانہ بیان پر چین بھی میدان میں آگیا۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ انا اور نسلی و مذہبی امتیاز کو ختم کرنا، اپنے اور دوسروں کے درمیان فرق کو سمجھنا اور تہذیبوں کے درمیان امن و مکالمت کو فروغ دینا انتہائی اہم ہے۔

 

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ پیغمبرِ اسلام کے بارے میں نازیبا بیانات کی وجہ سے نریندر مودی کی حکومت نے بھارت میں جو صورتِ حال پیدا کی ہے امید ہے اُس میں جلد بہتری آجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close