بحیرہ احمر میں 15 ہزار بھیڑوں سے بھرا ہوا بحری جہاز ڈوب گیا

اسلام آباد (پی این آئی )سوڈان کی بحیرہ احمر کی بندرگاہ سوکین میں ہزاروں بھیڑوں سے بھرا ہوا ایک بحری جہاز ڈوب گیا ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق جہاز میں سوار تمام جانور ڈوب گئے لیکن تمام عملہ زندہ بچ گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مویشیوں کا یہ جہاز سوڈان سے سعودی عرب کو جانوروں کو برآمد کر رہا تھا اس میں کئی ہزار سے زیادہ جانور لدے ہوئے تھے۔

سوڈانی بندرگاہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ بحری جہاز بدر ون اتوار کی صبح کے اوائل میں ڈوب گیا، اس میں 15 ہزار 800 بھیڑیں سوار تھیں، جو اس کے بوجھ کی حد سے باہر تھیں۔ اہلکار نے بتایا کہ جہاز پر صرف 9 ہزار بھیڑیں لے جانے کی گنجائش تھی۔ایک اور اہلکار نے بتایا کہ تمام عملے کو بچا لیا گیا تاہم انہوں نے حادثے کے اقتصادی اور ماحولیاتی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close