لندن، جدہ (پی این آئی)برطانیہ کی حج ٹریول انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر فراڈ کے واقعات کے پیش نظر سعودی حکومت نے حج پیکجز کے لیے نیا یونیورسل سسٹم فعال کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیورسل سسٹم فعال کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا سسٹم فراڈ کو روکنے اور حج کو مزید قابل رسائی بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔نئے سسٹم کے تحت حج کےخواہشمند افراد پورٹل پر براہ راست اندراج کرا سکتے ہیں جبکہ درخواست گزاروں کی رجسٹریشن، فیس وصولی اور ویزے کا اجرا آن لائن ہو گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے پورٹل میں برطانیہ کے جج ٹریول ایجنٹس کو خارج کر دیا گیا ہے جس کے باعث کمپنیاں موجودہ بکنگ والے صارفین کو رقم واپس کرنے کی پابند ہوں گی۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی حج ٹریول انڈسٹری میں فراڈ کے بہت واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، غیر قانونی آپریٹرز عازمین حج کے ہزاروں پاؤنڈز لےکر غائب ہو جاتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں