بیجنگ(پی این آئی)چینی وزیر دفاع وی فینگ نے امریکہ کو خبردارکیا ہےکہ چین تائیوان کی علیحدگی روکنےکے لیے آخری حد تک جائےگا۔وی فینگ کا کہنا تھا کہ امریکہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت روکے اور چین کے مفادات کو نقصانات پہنچانا بند کرے۔سنگاپور میں ہونے والی شنگریلا ڈائیلاگ سکیورٹی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیردفاع نے امریکا کو دو ٹوک پیغام دے دیا۔ چینی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے چینی مسلح افواج کے عزم اور صلاحیت کو کم نہیں سمجھنا چاہیے،
چین کو منقسم کرنے کے لیے تائیوان کی علیحدگی کی حمایت کرنے والوں کا اچھا انجام نہیں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں