یوکرین پر حملے کے بعد روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی گرل فرینڈ کہاں پہنچ گئیں؟ ہر کوئی حیران

ماسکو(پی این آئی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی مبینہ خفیہ محبوبہ مغربی ممالک کی طرف سے پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد گزشتہ روز پہلی بار منظرعام پر آگئیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 39سالہ الینا کیبائیوا کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ ولادی میر پیوٹن کی محبوبہ ہیں۔ اسی شبے کی بنیاد پر یوکرین پر حملے کے بعد جہاں ولادی میر پیوٹن اور روس کی دیگر متعدد سرکردہ شخصیات پر مغربی ممالک کی طرف سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہیں الینا کو بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق الینا کیبائیوا گزشتہ روز اپنے 28شاگرد بچوں کے ساتھ بحیرہ احمر کے تفریحی مقام سوچی پر جاری ایک جماسٹک ٹریننگ کیمپ میں دیکھی گئی ہیں۔ رواں سال اپریل کے بعد انہیں یہ پہلی بار کسی عوامی جگہ پر دیکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے دو ہفتے بعد الینا نے اپنے ایک انٹرویو میںاس حملے کے ہنگام ولادی میر پیوٹن کی کھل کر حمایت کی تھی اور ان کے اس فیصلے کو درست قرار دیا تھا۔ تاحال الینا کی طرف سے خود پر عائد کی گئی پابندیوں کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close