عید الاضحی کب منائی جائیگی؟ بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) عید الاضحٰی کی آمد میں ایک ماہ سے کم وقت باقی رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الاضحیٰ کی آمد میں کم وقت باقی رہ جانے کے بعد دنیا بھر میں مقیم کروڑوں مسلمانوں نے عید قربان کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، کئی ممالک میں قربانی کے جانوروں کی منڈیاں سجنا شروع ہو گئی ہیں۔ جبکہ پاکستان اور خلیجی ممالک میں عید الاضحٰی کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے بھی پیشن گوئیاں کی گئی ہیں۔

 

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں عید قربان 10 جولائی بروز اتوار کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ 09 جولائی کو ہونے کی پیشن گوئی کی جا چکی۔ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر فلکیات ابراہیم الجروان کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تاریخ کے حوالے سے پیشن گوئی کی گئی۔ابراہیم الجروان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں یومِ عرفہ 8 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 9 جولائی بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ابراہیم الجروان نے حالیہ کچھ برسوں کے دوران عید اور رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے حوالے سے اپنی درست پیشن گوئیوں سے خاصی شہرت حاصل کی ہے۔ ابراہیم الجروان نے گزشتہ سال ہی رواں سال کے رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشن گوئیکی تھی۔

یہاں واضح رہے کہ خلیجی ممالک خاص کر متحدہ عرب امارات میں ہجری مہینوں کے چاند کی رویت کے حوالے سے اب ٹیکنالوجی کی ہر ممکن مدد لی جاتی ہے۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی متحدہ عرب امارات میں عیدین، حج اور رمضان المبارک کی تاریخیں پہلے سے ہی بتا دی جاتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں