نئی دہلی(پی این آئی )سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی نیوز چینل پر بریکنگ نیوز دی جارہی تھی کہ اچانک اسکرین پر پاکستان کا جھنڈا نمودار ہوتا ہے اور پھر نعتِ نبیۖ چلنے لگتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر دعوی کیا جارہا ہے کہ پاکستانی ہیکرز نے بھارتی نیوز چینل ہیک کیا اور نعت رسول ۖ چلائی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدۖ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔بعد ازاں نوپور شرما کو 5 جون کو توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک غم و غصے کا اظہار کیا گیا جبکہ عرب ممالک میں بائیکاٹ انڈیا مہم بھی چلی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں